773

پی ایس ایل، غیرملکی ماہرین کو آج فل ڈریس ریہرسل میں سیکورٹی پلان سے آگاہ کیا جائے گا

کراچی: آئندہ ماہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ فائنل سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے غیر ملکی ماہرین ہفتے کو کراچی پہنچ گئے۔اتوار کو فل ڈریس ریہرسل میں ماہرین کو سیکیورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور سیکیورٹی انتظامات کا عملی مظاہرہ کیا جائے۔غیر ملکی ماہرین میں مشہور ماہر رگ ڈگاسن بھی شامل ہیں۔ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی) اور فیڈریشن ا?ف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے ساتھ منسلک ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی کمپنی کی تین سال کے لئے خدمات حاصل کررکھی ہے۔کراچی امد کے موقع پر ریگ ڈیکاسن کا کہنا تھا کہ وہ انتظامات کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ سفارشات پر کتنا عمل ہوا ہے۔پی سی بی کے براڈ کاسٹر سن سیٹ اینڈ وائن کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ بریگیڈیئر رچرڈ ڈینسبھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ہفتے کو رہرسل میں دونوں نے دلچسپی نہیں دکھائی البتہ اتوار کو وہ فل ڈریس ریہرسل اور سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔ریگیڈیئر رچرڈ ڈینس اور رگ ڈکسن اتوار کو فل ڈریس ریہرسل کا بھرپور جائزہ لیں گے وہ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی فائیو اسٹارہوٹل، وہاں سے نیشنل اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے دوبارہ ہوٹل تک تمام راستوں پر ہونے والے انتظامات دیکھیں گے جب کہ اس موقع پر ذمہ داران کی جانب سے ان کومکمل بریفننگ بھی دی جائے گی۔ائنل کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا جس کے تحت سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس، رینجرز اور فوج کے سپرد کردی گئی جبکہ میچ کے دوران سیکیورٹی کے لیے سول ایوی ایشن سے دو ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیے گئے۔دوسری جانب ریہرسل کیلئے ائیرپورٹ سے ستائس سیکورٹی گاڑیوں کا قافلہ ہوٹل کیلئے روانہ ہواتھا۔نیشنل اسٹیڈیم میں بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات نظر ائی ایڈیشنل ائی جی مشتاق مہر پی سی بی کے سیکورٹی منیجر کرنل اعظم کے ہمراہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کے موقع پر اٹھ ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں