702

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح پہلا میچ کیوں نہیں کھیلے؟

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں دو سابقہ چیمپیئن ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں جہاں اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت نوجوان رومان رئیس کر رہے ہیں۔


دبئی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے چوتھے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کیلئے میدان میں اترے تو تمام تماشائیوں کو یہ دیکھ کر شدید دھچکا لگا کہ ٹیم کی قیادت مصباح الحق کی جگہ رومان رئیس کر رہے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق انجری کا شکار ہیں اور انہیں انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ مکمل فٹنس حاصل کر کے میچ میں شرکت کر سکیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ کیلئے نوجوان رومان رئیس کو قیادت کی ذمے داریاں سونپی ہیں جو پہلی مرتبہ یونائیٹڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کو امید ہے کہ مصباح الحق اگلے میچ سے مکمل فٹنس حاصل کر کے جلد میدان میں اتر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں