673

پی ایس ایل میں سٹے بازوں کی ایک اور کوشش ناکام

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں 2 کھلاڑیوں نے سٹے بازوں کی رابطے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کوآگاہ کردیا، کرکٹ بورڈ نے ایک بکی کی تصویر بھی جاری کردی۔
پی ایس ایل میں سٹے بازوں کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، بنگلا دیشی اور انڈین بکیز نے سوشل میڈیا پر 2 کھلاڑیوں سے رابطے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں پیش کش کی جس پر کھلاڑیوں نے حکام کو آگاہ کر دیا اس پر پی سی بی نے ایک بنگلا دیشی سٹے باز کی تصویر بھی جاری کردی ہے اور یہ تصویر کھلاڑیوں کو دکھا کر انہیں دور رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
دوسرے بکی کا تعلق بھارت سے بتایا جا رہا ہے، آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی بھی پی سی بی کا ساتھ دے رہی ہیں، بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط کی ہدایت کی ہے، کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے نئے سم کارڈز کا تمام ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹو میں بھی ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا تھا، خالد لطیف، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، محمد عرفان ، محمد نواز اور ناصر جمشید کو طویل تحقیقات کے بعد سزائیں دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں