633

چین میں 5 سال کے دوران1.5 ملین سے زائد بد عنوان اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں

بیجنگ: چین میں 5سال کے دوران1.5 ملین سے زائد بد عنوان اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، مرکزی حکومت کے تحت کام کرنیوالے 440اعلی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی گزشتہ 5 سال میں بد عنوانی کے خلاف مہم نے دنیا کو متاثر کیا ہے اور بد عنوانی کے خاتمے کے لیے چینی قیادت کا عزم دنیا کے مختلف ممالک اور ریجنز کے لیے حوصلہ افزا اور قابلِ تقلید ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے انضباطی شعبے کا کہنا ہے کہ نومبر 2012 سے ایک اعشاریہ5 ملین سے زائد بد عنوان اہلکاروں ک سزائیں دی گئی ہیں۔ مرکزی حکومت کے تحت کام کرنیوالے 440 اعلی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی گئی ہیں۔ بدعنوان اہلکاروں کے خلاف نہ صرف ملک میں کاروائیاں کی گئی ہیں بلکہ بیرونِ ملک فرار ہونے والے اہلکاروں کے خلاف بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں