664

ڈبل ایجنٹ اوران کی بیٹی کو کار میں گیس کا اثر ہوا ہوگا،امریکی ٹی وی

امریکی ٹی وی نے برطانوی انٹیلی جینس ذارئع سے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ڈبل ایجنٹ سرگئی اور ان کی بیٹی یولیا جو گزشتہ دنوں اعصابی گیس کے حملے کا شکار ہوئے تھے ان پر گیس کا اثر کار میں ہوا ہوگا گیس کار کے وینٹی لیشن سے نکلی جس سے دونوں متاثر ہوئے۔

امریکی ٹی وی کے دعوے کے مطابق سرگئی کی بیٹی یولیا کا بوائے فرینڈ روسی تھا ،انٹیلی جینس ذرائع کے مطابق حملے سے قبل سرگئی کی نقل و حرکت کی مکمل تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ سرگئی پر حملے کے بعد سے برطانیہ اور روس کے تعلقات انتہائی کشید ہ ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا ہے ،روس نے سرگئی پر حملے سے انکار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں