451

ڈیوڈ وارنر پر میچ فیس کا 70 فیصد جرمانہ

ڈربن: آئی سی سی نے ڈیوڈ وارنر پر میچ فیس کا 70 فیصد جرمانہ کر دیا۔
آسٹریلیا کے جھگڑالو اوپنر ڈیوڈ وارنر کی جان سستے میں چھوٹ گئی۔ آئی سی سی نے 70 فیصد میچ فیس جرمانہ کرتے ہوئے جمعے سے شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت دیدی۔
دوسری جانب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کک نے اپنی معمولی سزا کو بھی چیلنج کردیا۔ ادھر نئی ویڈیو فوٹیج میں آسٹریلوی بیٹسمین کی جانب سے ڈی کک کو بزدل کہنے کے الفاظ صاف سنے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں