بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی کارکن اور طلبا تنظیم ”بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن“ کی سابق چیئر پرسن کریمہ بلوچ کی موت کی خبر نے جہاں بہت سے لوگوں کو سوگوار کر دیا، وہیں سوشل میڈیا پر ایسا ردعمل بھی دیکھنے میں آیا جس میں بہت سے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ کریمہ بلوچ کی موت پر منفی ردعمل کا سبب ان کی کچھ ویڈیو پیغام کی وجہ سے سامنے آیا۔ ایسی ویڈیو جس میں وہ مودی کو ایک پاکستان کے جانب سے منفی پیغام دے رہی ہیں۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے۔ وہ پیغام صرف ایک بنایا ہوا کھیل تھا جو پاکستان کے خلاف کھیلا جارہا تھا۔ میری نظر میں مودی اس دنیا کا واحد شخص ہے جس نے سب کے سامنے اپنے عمل و کردار سے ثابت کیا ہے وہ مسلمانوں کا سخت دشمن ہے۔ جب ہی مودی کے دورِ حکومت میں انڈیا میں محمد علی جناح کی دوقومی نظریہ کو درست کہا جا رہا ہے۔ مودی حکومت کے دور میں سب سے زیادہ سخت حالات کا سامنا انڈیا کے مسلمانوں کو پیش آیا۔ اب ایسی صورتحال میں اگر کوئی پاکستانی فرد مودی حکومت سے مدد کا کہا رہا ہے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فرد خود ایک منفی کھیل کا حصہ ہے۔ بہرحال کریمہ بلوچ کی موت کے بارے میں بات کرے تو 37 سالہ بلوچ رہنما کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پہلے گمشدہ ہوئیں اور پھر ان کی موت کی اطلاع ملی۔
کریمہ بلوچ کی موت کس وجہ سے ہوئی۔ اس پر تحقیقات کے بعد ابھی کوئی ٹھوس دلائل نہیں ملے لیکن روسی صحافی ظاہر کرنے والے مخائیل بورس نامی ٹوئیٹر اکا¶نٹ نے کریمہ بلوچ کی موت کی خبر شیئر کرتے ہوتے کہا کہ حال ہی میں شائع ہونے والی ”ای یو ڈس انفود لیب“ کی رپورٹ آنے کے بعد سے ”را“ اپنے لئے کام کرنے والے ایجنٹس کو قتل کررہی ہے اور ان کا راز فاش ہوگیا تھا۔ اس لیے ”را“ نے انہیں بھی قتل کر دیا ہے۔ لیکن ٹوئٹر بایو کے اکاﺅنٹ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ اکاﺅنٹ جعلی ہے۔ جس کو بنایا گیا اور اس استعمال اس طرح کیا گیا کہ بعد میں تحقیقات سے آسانی سے معلوم ہو جائے کہ یہ اکاﺅنٹ جعلی ہے۔ ایسے عمل پاکستان کے خلاف سیاست کھیلے والوں کی چال کو ظاہر کرتا ہے۔۔
کریمہ بلوچ کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کے حوالے سے کام کرنے والے تحقیقی ادارے ”ای یو ڈس انفولیب“ کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کریمہ بلوچ کو انڈین خفیہ ایجنسی ”را“ کے لیے کام کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ بہرحال کریمہ بلوچ کا مودی کے لیے ایک دوستانہ انداز میں ویڈیو پیغام بھی بہت سے پیدا ہونے والے سوالات کا جواب ہیں۔ پاکستانی ایجنسی پر کریمہ بلوچ کے قتل کا الزام عائد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ پاکستان کے دشمن کی ایک چال کے مطابق ہے۔ کچھ لوگوں جو کریمہ بلوچ کے قتل کا الزام پاکستانی ایجنسی پر عائد کر رہیں ہے۔ تو وہ ویڈیو ایک بار ضرور دیکھیں جو بہت سے چیزوں کو صاف ظاہر کرتی ہے۔ کریمہ بلوچ کیوں ویڈیو میں مودی سے مدد کا کہہ رہی تھی؟ وہ اس شخص سے مدد کا کہہ رہی تھی جو خود اپنے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ وحشیانہ کھیل رہا ہے۔ پاکستان کے دشمن اس بات کو اچھے سے سمجھتے ہیں پاکستان کی طاقت اس کی پاک آرمی اور ایجنسیاں ہیں۔ جن لوگوں نے مشکل سے مشکل وقت میں پاکستان کو دشمنوں سے بچایا ہے۔ شاید 50% پاکستانی کو اس بات کا احساس بھی نہیں ہیں کہ پاکستان کے دشمن پاکستانی عوام کی آزادی کے دشمن ہیں۔ وہ یہ جانتا ہے۔ جس دن پاکستان معیشت کے لحاظ سے طاقت وار ہو گیا تو یہ دنیا کے دوسرے بہت سے ملکوں پر بھاری ہوگا جب ہی پاکستان کے دشمن مختلف طریقوں سے اپنی چالیں کھیل رہے ہیں تاکہ پاکستانی عوام میں اپنے ملک اور فوج کے لیے نفرت پیدا ہو سکے۔ اللہ پاک پاکستانی عوام میں عقل و شعور پیدا کرے تاکہ دشمن پاکستانی عوام کو اپنے مہروں کی طرح استعمال نہ کرے، آمین۔
480