لاہور: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ وہ رنز کے ”بھوکے“ ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف اس کی سرزمین پر پہلی سنچری بنائی اور اس طرح وہ دنیا کے ان تمام 9 ممالک میں سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے جہاں وہ کرکٹ کھیلنے گئے۔
جہاں ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے وہیں مکی آرتھر بھی ان کی تعریف کرتے نظر آئے لیکن ساتھ ہی یہ چیلنج بھی کر دیا ہے کہ پاکستان میں ان کیلئے سنچری سکورکرنا آسان نہ ہو گا اور پاکستانی بالرز عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنی سرزمین پر کوہلی کو شدید مشکلات کا شکار کریں گے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ ”کوہلی شاندار کھلاڑی ہے لیکن ہماری ٹیم پاکستان میں آسانی کیساتھ انہیں سنچری نہیں بنانے دے گی۔کوہلی کو تمام ٹیموں کے خلاف سنچری بناتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جبکہ اسے بیٹنگ کرتے دیکھنے کا ہر مرتبہ ہی بہت لطف آتا ہے۔ بہرحال، ہمارے بالرز انہیں آسانی سے پاکستان میں سنچری نہیں بنانے دیں گے۔“
722