693

کیمیائی اسلحے کے اثرات اسرائیل پہنچے پر سخت ردعمل اختیار کیا جائے گا

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل کی حکومت نے کہا ہے کہ کیمیائی حملے اسرائیل تک پہنچنے کی صورت میں ہم اس کا ممکنہ سخت ترین شکل میں جواب دے گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے 15 ممالک کے سفارت خانوں کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ دمشق انتظامیہ کے اسرائیل کی سرحدوں کے قریب کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے اور اس اسلحے کے اثرات اسرائیلی زمین تک پہنچنے کے موضوع پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر شام سے اڑنے والے ایرانی ڈرون کو اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے جواب میں شام میں ایران کے اہداف پر فضائی حملہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں