664

کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے پر شام میں حملے کئے جائیں گے:فرانسیسی صدر

پیرس: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے پر شام میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا جہاں سے یہ کیمیائی حملے کئے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمانویل میکرون کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ شامی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے پر شام میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا جہاں سے یہ کیمیائی حملے کئے گئے یا جہاں ان کی منصوبہ بندی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تاحال فرانس کی مسلح افواج کے پاس ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ شامی صدر بشارالاسد نے اپنے شہریوں کیخلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،ان کی اولین ترجیح دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ہے ،تاہم شامی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے کے بعد وہ شام پر حملوں کا حکم دینے میں کوئی دیر نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں