581

کینیڈا ہواوے چیف امریکہ کودینے پر تیار، مینگ کا مقدمہ

اوٹاوا: کینیڈین حکام نے ہواوے کی گرفتار چیف فنانشل آفیسر مینگ وینزوا کو امریکہ کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں گرفتار ہونے والی ہواوے کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وینزوا کو یکم دسمبر کو کینیڈین شہر وانکوور سے حراست میں لیا گیا تھا۔ کینیڈین محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مینگ وانزوا کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جس کے بعد طویل مشاورت کے بعد امریکہ حوالگی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حتمی بیان کینیڈین اٹارنی جنرل دیں گے۔ دریں اثناءمینگ وینزوا نے کینیڈا کی حکومت پر مقدمہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں