485

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا طالبعلموں کے لئے بڑا اعلان

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنی الیکشن کمپیئن کے سلسلہ میں بروز اتوار ستمبر 29 کو یونیورسٹی آف ٹورنٹو مسی ساگا کیمپس تشریف لائے تو طالبعلموں نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر جسٹس ٹروڈو نے طالبعلموں کے لئے جن سہولیات کا اعلان کیا ان میں کم آمدن اور مڈل کلاس طالبلعموں کے گرانٹ کو 40 فیصد کردیا جائے گا۔ طالبلعموں کو قرضہ کی ادائیگی میں بھی دو سال کا عرصہ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے دو سال کے بعد اپنے قرضہ کی ادائیگی کریں گے تاکہ وہ کم از کم 35 ہزار ڈالر تک تنخواہ حاصل کررہے ہوں اور انہیں قرض کی ادائیگی میں مشکل نہ ہو۔ جسٹس ٹروڈو نے یہ بھی کہا کہ نئے والدین کے لئے طالبلعموں کے قرضہ کی ادائیگی میں چھوٹ دی جائے گی تاکہ ان کا سب سے چھوٹا بچہ پانچ سال کا ہو جائے۔ جسٹس ٹروڈو نے اس موقع پر صحافیوں کے جوابات بھی دیئے اور بعد ازاں طالبعلموں سے گھل مل گئے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں فیڈرل الیکشن 21 اکتوبر کو ہو رہا ہے اور اس وقت لبرل اور کنزرویٹو میں سخت مقابلہ ہے تاہم سیاسی مبصرین کے خیال میں جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کینیڈا کے وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں