259

ہارون نے 10 سال بعد نیا گانا ریلیزکردیا

کراچی: مشہورپاکستانی گلوکارہارون نے 10 سال بعد نیا گانا ’ ڈھونڈوں گا‘ ریلیزکردیا ہے۔
پاکستان کے مشہورومعروف گلوکارہارون نے 10 سال بعد اپنا گانا ریلیز کیا اوراس متعلق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ 10 سال میں اپنی پہلی سولو میوزک ’ڈھونڈوں گا‘ شیئرکرنے پربے حد پرجوش ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس گانے کی تاریخ جاننے کے لیے ان کے مداح یوٹیوب پرجاکرپڑھیں جہاں انہوں نے گانے کی ریلیزسے متعلق بتایا ہے۔
اس حوالے گلوکارنے کہا کہ انہوں نے ’ڈھونڈوں گا‘ کی ویڈیو چند سال قبل بنائی تھی لیکن اسے ریلیز نہیں کرسکے تھے کیونکہ اس وقت وہ برکا ایونجر کے ساتھ مصروف تھے۔
گلوکار نے لکھا کہ اس وقت سب کووڈ کے باعث گھروں میں ہیں تو انہوں نے سوچا کہ اس گانے پر کام کرکے ریلیز کیا جائے اور پاکستان کے حساب سے یہ میوزک وڈیوانتہائی منفرد بھی ہے۔
اس گانے کے بول صابرظفرنے تحریر کیے، جبکہ ویڈیو کی ہدایات عزیر ظہیر خان نے دی اورگلوکارکی اس وڈیو کو سوشل میڈیا پربے حد پسند کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکاررواں سال پاکستان سپرلیگ کے لیے بنائے گانے ’تیار ہو‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے تاہم ان کے کریڈٹ پر بے شمارمشہورگانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں