ایتھنز: یونان میں فٹبال سپر لیگ میچ کے دوران متنازع گول پر ایک ٹیم کا مالک پستول لے کر میدان میں گھس گیا۔
اے ای کے ایتھنز سے میچ کے دوران پی اے اوکے کے ڈیفینڈر فرنانڈو واریلا کی جانب سے کیا جانے والا گول شروع میں آف سائیڈ قرار دیا گیا، جس پر میزبان سائیڈ نے جب احتجاج کیا تو حریف سائیڈ اے ای کے 90 منٹ میں کھیل ادھورا چھوڑ کر باہر آنے لگی، اتنے میں پی اے او کے کے روسی نڑاد مالک ایون سیواڈس پستول ہولسٹر میں لگائے میدان میں آئے، حریف کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے دھمکیاں دی جبکہ ایون کے ترجمان نے اس سے انکار کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے ایون کے اسلحہ کے ساتھ میدان میں گھسنے پر وارنٹ جاری کردیے، حکومت نے اس تنازع پر پوری لیگ کو ہی معطل کردیا جو اب نئے ضوابط طے ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔
680