آئی ایم ایف پروگرام بحال، قرض کی رقم میں اضافہ متوقع 290

آئی ایم ایف پروگرام بحال، قرض کی رقم میں اضافہ متوقع

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کنسورشیم بھی پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کرے گا جس کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں 2.3 ارب ڈالر کی رقم پاکستان کو مل جائے گی۔ جس کے لئے ہم چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے پیکیج کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کو قرض کی ادائیگی کے لئے ایک سال کی مہلت مل گئی ہے جب کہ قرض کی رقم میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں ٹیکس وصولیابی کا ہدف 7 ہزار 5 ارب روپے سے بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیٹرولیم کی مصنوعات پر 50 روپیہ یکم جولائی سے سیلز ٹیکس 11 فیصد کی شرح سے وصول کیا جائے گا۔ جس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپیہ فی لیٹر لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں