Ashwa Darama Canada Toronto Chicago USA 532

آشوا میں جاوید دانش کا تحریر کردہ ڈرامہ مرزا غالب دیکھنے والوں کا ہجوم

ٹورونٹو: گزشتہ ہفتہOSCC (آشواسینیرز سینٹر کینیڈا) میں رنگ منچ کی سلور جوبلی کے موقع پرمشھور ڈرامہ نگار جاوید دانش کی کاوشوں سے جشن تمثیل منایا گیا جس میں رقص موسیقی اور مختلف زبانوں میں ڈرامے اور سو لو پیش کیے گیے۔کمیونٹی ہال میں جاوید دانش کا تحریر کردہ ڈرامہ مرزا غالب دیکھنے کے لیے شایقین کا ہجوم تھا۔ عظمی’دانش کی معاونت نے پیش کش کو کو چار چاند لگادیے۔ پس پردہ جاوید دانش کی کمنٹری اور ہلکی ہلکی موسیقی کے ساتھ اسٹیج پر رقص پیش کیا گیا اور دھیرے دھیرے پردہ ہٹنے لگا ۔ جوں ہی پردہ مکمل ہٹا تو سامعین نے پر جوش تالیوں سے داد تحسین پیش کی۔پہلے منظر میں چغتائی خانم خوبصورت آینہ کے سامنے سنگھار کرتی ہوئی دکھائی دیں ادھر سے مرزا غالب داخل ہوتے ہیں۔دونوں کے مابین دل نشین مکالموں نے سامعین کو مسحور کردیا۔ وقفہ کے بعد دوسرے منظر میں بہادر شاہ ظفر کے دربار کا آخری مشاعرہ پیش کیا گیا جس میں مرزا غالب۔داغ دہلوی مومن استاد ذوق اور دیگر شعرائ کو کلام پیش کرتے ہویے دکھایا گیا۔ پس پردہ قلعہ کا منظر۔ بہادر شاہ مرزا فخر و خدام اور تمام شعرائ کو اس دور کے کاسٹیوم میں پیش کیا گیا اسی طرح میک اپ یا گیٹ آپ نے سامعین کی آنکھیں کھول دیں۔شعرا کے کلام سناتے وقت اس دور کی روایت کے مناسبت سے شمع محفل پیش کی جاتی رہی۔ مشاعرہ بڑی دھوم سے ہوا۔ کینڈا میں اپنی نوعیت کا یہ انمول جشن تمثیل تھا جسے سامعین مدت تک یاد رکھیں گےاس ڈرامےکی تحریر ،ترتیب و پیش کش معروف ڈرامہ نگار جاوید دانش کی تھی۔ شہر کے بہترین ادا کاروں ، فنکاروں اور رنگ منچ کی ٹیم کی محنت سے یہ شاندار پروگرام منعقد ہوا۔ آخر میں تمام فنکاروں و معاونین کو انعامات پیش کئے گئے۔ ڈرامہ کے مصنف و ڈایریکٹر جاوید دانش نے اپنے ساتھیوں کو فردا “فردا”خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ۔۔۔۔
ڈرامہ مرزا غالب کی کامیابی پر میں اپنے تمام ساتھیو ں میرے جگر گوشوں ہیروز ہیروئنوں کا میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں اس کے علاوہOSCC اور 55 پلس دیسی کنکٹ کا بھی مشکور ہوں کہ جنھوں نے رنگ منچ کینڈا سلور جوبلی تھیٹر فیسٹیول اور مختلف اللسان ڈرامے و سولو پیش کیے۔ میں ہر اداکار سنگر ڈانسر اور اپنے عملہ کے ہر فرد کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔جو مندرجہ ذیل ہیں :سب سے پہلے ممیں لکھنو کے مہمان اردو ادب میں تنقیدکےانعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر مرزا شفیق حسین شفق کا شکریہ ادا کروں گا پھر ، اظفر طاہر جنھوں نے بہادر شاہ ظفر کا رول ادا کیا ،ندیم شاہ جنھوں نے مرزا فخر و کا رول ادا کیا، ریترو نیب جنھوں نے درباری رقاصہ کا رول کیا۔آشا پنا چن نے چغتایءخانم کا رول۔، افروز خان لالہ بنسی دھرکا رول۔ اجمل حسین سید ظہیر خان کے رول میں۔اطہرخان مرزا داغ دہلوی کے رول میں۔اظہر علی ، قربان علی بیگ سالک کے رول میں، علی نقوی مومن خان مومن کے رول میں ،شفیق بیگ نواب شیفتہ کے رول میں ، جنید اختر محمد علی تشنہ کے رول میں معظم خان استاد ابراھیم ذوق کے رول میں ،کامران رضوی ،حافظ ویران کے رول میں سلمان ا ظہیر مفتی صدرالدین آزردہ کے رول میں، شاہ میر اختر چوبدار اور فضل قادری بھی چوبدار کے رول میں پیش ہوئے۔ ان کے علاوہ میں شکر گزار ہوں آصف رشیدٹیکنکل ڈایریکٹر، جاوید مغل ساونڈ انجینئر ،تمرین قادری ایم سی ،حسن محمودویڈیو گرافر، طیبہ یاسین میک اپ آرٹسٹ کا جاوید دانش نے تمام فنکاروں و دیگر عملہ کا شکریہ ادا کرنے بعد عظمی دانش کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا ک عظمی دانش نے تمام کرداروں کے مغلیہ costume تیار کئے۔ ان کی محنت لگن تخلیقی صلاحیت سے ڈرامہ نہایت خوبصورتی سے پیش ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ “یہ عظیم الشان کامیابی محنت ، لگن، پیشہ ورانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا ثمرہ ہےجس نے کینڈا میں ایک تاریخ رقم کر دی۔
خوش باش۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں