الیکشن ”ایک دن“ ماہ اگست میں منعقد کرنے پر اتفاق، تاہم الیکشن کی تاریخ طے نہ ہو سکی 161

الیکشن ”ایک دن“ ماہ اگست میں منعقد کرنے پر اتفاق، تاہم الیکشن کی تاریخ طے نہ ہو سکی

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) ملک بھر میں ایک روز الیکشن کے لئے حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راﺅنڈ گزشتہ رات مکمل ہو گیا جس میں اگست 2023ءمیں ایک روز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ طے نہ ہو سکا کہ اگست کی کس تاریخ کو الیکشن ہوگا۔ دونوں جماعتوں کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان پرامید ہیں کہ بہت جلد تاریخ کا معاملہ بھی طے ہو جائے گا۔ یہ بھی طے پایا گیا کہ الیکشن نگراں حکومت کی موجودگی میں ہوں گے۔ دونوں جماعتوں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے ارکان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جس طرح اگست میں الیکشن کرانے پر اتفاق ہوا ہے اسی طرح الیکشن کرانے کی تاریخ بھی جلد طے کرلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں