597

ای سی ایل کے معاملے پرچودھری نثار اور احسن اقبال میں ٹھن گئی

ای سی ایل کے معاملے پر چوہدری نثار اور احسن اقبال میں ٹھن گئی۔وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہناہےکہ چوہدری نثار کے زمانے میں فیصلے کہیں اور سے آتے ہوں گے لیکن اب نہیں۔

نوید قمر کے پی پی رہنماﺅں سے امتیاز برتنے کے الزام پر چوہدری نثار نے اپنی ہی جماعت کو مورد الزام ٹہرایا تھا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں چوہدری نثار نے کہا تھا کہ ان کے دور میں ای سی ایل کی پالیسی بدلی گئی اور اب وزارت داخلہ کی کمیٹی سفارشات پر فیصلہ کرتی ہے۔

احسن اقبال نے واضح کیا کہ امتیاز برتا جارہا ہوتا تو ڈاکٹر عاصم اور راجا پرویز کے بیرون دورےپر نہ جاپاتے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈارسمیت 600سے زائد نام کابینہ سے منظوری کےلیے بھیج دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں