744

بھارت نے گوگل پر 136کروڑ کا جرمانہ عائد کردیا

بھارت کے مسابقتی کمیشن نے 136کروڑ روپے جرمانہ گوگل سرچ میں امتیاز برتنے پر عائد کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گوگل کو اپنی مسابقت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا بھی مرتکب پایا گیا ہے۔
بھارت کے مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل آن لائن ویب سرچ اور آن لائن اشتہاری منڈی میں اپنی برتری کا ناجائز استعمال کرتا رہا، جس کی وجہ سے گوگل نے اپنے حریفوں کو نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب گوگل ترجمان کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن کے ان تحفظات کے جائزے کے بعد گوگل اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں