ترین گروپ ن لیگ سے مل کر میدان میں آنے کو تیار، عمران اچھی طرح جانتے ہیں ان کیخلاف پلان کہاں بن رہا ہے 243

ترین گروپ ن لیگ سے مل کر میدان میں آنے کو تیار، عمران اچھی طرح جانتے ہیں ان کیخلاف پلان کہاں بن رہا ہے

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) ترین گروپ کے بیشتر ارکان ن لیگ سے مل کر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کو تیار ہیں۔ عون چوہدری کے گھر اجلاس میں ارکان کا سیاسی جماعتوں کے رابطوں کی حوصلہ شکنی نہ کرنے کا مشورہ۔ جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کا اختیار دے دیا گیا۔ ترین گروپ کا عدم اعتماد کی تحریک باضابطہ پیش ہونے تک اپنے گروپ کے سیاسی کارڈز خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین کی زیرصدارت گزشتہ روز عون چوہدری کی رہائش گاہ پر گروپ کا اجلاس ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے اکثرارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی ہے جب کہ جھنگ کے ارکان اسمبلی نے اجلاس میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کی تجویز دی۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا ”حکومت اتحادیوں کو ساتھ رکھنے میں کامیاب ہوگی؟“ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کے خلاف پلان کہاں بن رہا ہے، موجودہ سیاسی صورتحال کاسب سے زیادہ فائدہ حکومتی اتحادیوں نے اٹھایا ہے، حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ حکومت کے 24 اتحادیوں میں سے 8 ارکان اسمبلی پہلے ہی وزیر ہیں۔ حکومت بچانے کے لئے باقی تمام 16 ارکان اسمبلی کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز بھی ہے۔ حکومت کچھ بھی کرلے جو گھنگھور گھٹائیں اقتدار پر چھاچکی ہے وہ برس کر رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں