670

جنوبی افریقہ ، صدر جیکب زوما نے کرپشن الزامات پر استعفا دے دیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کرپشن کے متعدد الزامات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدر جیکب زوما نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکمران پارٹی ’افریقی نیشنل کانگریس‘ کی سربراہی بھی چھوڑ رہے ہیں۔ جیکب زوما نے کہا کہ وہ اپنے پارٹی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی بہتری کی خاطر منصب صدارت چھوڑ رہے ہیں۔ جیکب زوما کے بعد نائب صدر سِیرِل رامافوسا نے جنوبی افریقہ کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔75 سالہ جیکب زوما 2009ءسے برسراقتدار تھے اور ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
جیکب زوما پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ خود ان کی اپنی ہی پارٹی کی طرف سے دباﺅبڑھ گیا تھا کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ حکمران پارٹی ’افریقی نیشنل کانگریس‘نے جیکب زوما کو مستعفی ہونے کے لیے آج رات تک کی مہلت دی تھی۔پولیس نے جوہانسبرگ میں جیکب زوما کی قریبی ساتھی اور طاقتور گپتا فیملی کے گھر پر بھی چھاپا مار کر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
بھارتی نڑاد جنوبی افریقی گپتا خاندان پر الزام ہے کہ اس نے صدر جیکب زوما کو رشوتیں دے کر غیر قانونی طور پر کئی سرکاری ٹھیکے حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں