حکومت کو شکست ہوچکی، وزیراعظم مستعفی ہوں، متحدہ اپوزیشن کا مطالبہ 347

حکومت کو شکست ہوچکی، وزیراعظم مستعفی ہوں، متحدہ اپوزیشن کا مطالبہ

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) حکومت بری طرح گرداب میں پھنس چکی ہے۔ آرمی چیف سے پیدا ہونے والے تناﺅ اور آئی ایس آئی چیف کے تقرری نوٹیفیکیشن کے معاملہ نے حکومت کے پاﺅں اکھاڑ دیئے ہیں۔ ملک کی معاشی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط روز بروز سخت ہوتی جارہی ہیں اور روپے کی قیمت میں مستقل گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ وزیر اعظم کا ہندوستان اور بیرون ممالک سے کیا جانے والا موازنہ عوام نے سختی سے مسترد کردیا ہے اور حکومت روز بروز کمزور ہورہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے خیال میں نئے سال سے قبل ہی بڑے بڑے فیصلہ اور تبدیلیاں ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے پاﺅں اکھڑ رہے ہیں اور اب بیانات میں بھی وہ گھن گرج نہیں رہی جو ماضی میں ان کا وطیرہ رہی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ بظاہر فوج حکومت کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے مگر درحقیقت ٹی ایل پی کا دباﺅ اور پھر اپوزیشن کا متحرک ہونا کسی تبدیلی کی نوید سناتا نظر آرہا ہے۔ امکان یہی ہے کہ آئندہ الیکشن بھی جلد ہی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں