حکومت کے موجودہ اقدامات فوج کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، عمران خان 109

حکومت کے موجودہ اقدامات فوج کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، عمران خان

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) بی بی سی کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے کرنے کے لئے مجھے گرفتار کیا جارہا ہے۔ یوں ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکنوں، پولیس اور فوج میں تصادم کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جو کچھ حکومت کررہی ہے، وہ فوج کی اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جیل جانے کے لئے تیار ہیں مگر نقصان میرا نہیں ملکی سالمیت کا ہوگا۔ عوام اور فوج کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی گھناﺅنی سازش کی جارہی ہے۔ آج اسٹیبلشمنٹ پشت پناہی چھوڑ دے تو یہ حکومت ایک روز نہیں چل سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں کہا جارہا ہے کہ میں جیل جانے سے ڈر رہا ہوں مگر جس طرح رات کے اندھرے میں لوگوں کو اٹھا کر تشدد کیا جاتا ہے۔ اس سے اداروں پر اعتماد ختم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم جیل میں کیا ہو گا مگر میں جیل جانے کے لئے تیار ہوں۔ مجھے عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ وہ مجھے 50 سال سے جانتے ہیں اور مجھے جیل میں ڈالنے سے نقصان حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں