306

سفارتی جنگ؛ چین کا بھی امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم

بیجنگ: ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کیے جانے کے بعد چین نے بھی چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنےکا حکم دے دیا۔
چین اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے بعد چین نے بھی جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں قائم امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ہوسٹن میں قونصل خانہ بند کرکے چین کے خلاف اٹھائے گئے نامناسب اقدامات پر چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرکے امریکا کو جائز اور ضروری جواب دیا جب کہ چین امریکا تعلقات کی موجودہ صورتحال وہ نہیں جو چین دیکھنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ جاسوسی کا گڑھ اور امریکی کمپنیوں کے اہم راز چرانے کا مرکز تھا، چین نے ہماری اہم معلومات اور تجارت کو نقصان پہنچایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں