257

صدر ٹرمپ باز رہیں یہ وقت فنڈز روکنے کا نہیں، عالمی ادارہ صحت

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا جیسے نازک صورت حال میں فنڈز روکنے کی دھمکی نامناسب رویہ ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مشیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ایک غیر جانبدار ادارہ ہے جس نے چین سمیت کورونا وائرس میں مبتلا دیگر ممالک کی یکساں مدد کی ہے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا بیان حقائق کے منافی ہے۔
ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے صدر ٹرمپ کی فنڈز بند کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک خطرناک وائرس سے نبرد آزما ہے اور یہ وقت فنڈنگ روکنے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کی دھمکی دے دی
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مشیر نے یورپ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی حکومتیں کورونا وائرس کیخلاف سخت اور ٹھوس اقدامات ا±ٹھائیں اور ہر قسم کی احتیاطی تدابیر کو لازمی اختیار کریں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کے لیے جانب دار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے سست روی کے ساتھ فیصلے اور اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں