عمران خان اور پیوٹن میں رابطے تیز 306

عمران خان اور پیوٹن میں رابطے تیز

اسلام آباد/ ماسکو (پاکستان ٹائمز) روسی صدر نے گزشتہ دنوں دوبار وزیر اعظم پاکستان سے بات کی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی صورت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ اس وقت افغانستان کو امداد کی فوری فراہمی اور معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم اور روسی صدر پیوٹن کے مابین ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں خطہ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس اہم موڑ پر افغان عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنا سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حکومتی عزم کی تصدیق کی۔ وزیر اعظم نے روسی صدر پیوٹن کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے روسی صدر نے قبول کرلیا جب کہ روسی صدر نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو دورئہ روس کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ امریکہ سے دوری کے نتیجہ میں روس نے آگے بڑھ کر پاکستان کو ویلکم کیا ہے اور موجودہ حالات میں اور خطہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کا اپنے پڑوسی ممالک سے رابطوں کو مضبوط کرنا نہایت اہم ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان سے تعلقات کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ امریکی کانگریس کے اراکین نے پاکستان کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں