ماہِ رمضان المبارک کا آغاز، پاکستانی ملکی سلامتی کی دعائیں کریں 107

ماہِ رمضان المبارک کا آغاز، پاکستانی ملکی سلامتی کی دعائیں کریں

ٹورنٹو/شکاگو (پاکستان ٹائمز) دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کی دعائیں مانگنا چاہئیں۔ اس ماہ مقدس میں ہمیں اللہ کے حضور عجز و انکساری سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے اور ایک دوسرے کو معاف کرکے گلے لگانا چاہئے۔ سیاسی اختلافات آج ایک ایسی سطح پر پہنچ چکے ہیں جہاں پاکستانی سیاسی بنیادوں پر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو چکے ہیں۔ اداروں میں بیٹھے افراد کی فرعونیت عروج پر پہنچ چکی ہے اور حالات اس قدر مخدوش ہو چکے ہیں کہ باہمی اختلافات کا فائدہ اٹھا کر کوئی بھی بیرونی طاقت پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ہمارے سیاستدانوں کو چاہئے کہ اپنے باہمی جھگڑے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے عوام کی حالت زار پر رحم کریں اور ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی کے معاملات کو صحیح سمت میں ڈالیں تاکہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں