665

”میں عدلیہ کے لیے یہ کام کردوں گا “عمران خان نے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اس بار عدلیہ کے لیے پاکستانیوں کو سڑکوں پر لے اﺅں گا ،پھر مجھے نہ کہنا کہ عمران خان سڑکوں پر آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ماضی میں سپریم کورٹ حملہ کیا اور ججز کو پیسے دے کر خریدا ،اس بار بھی وہ عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ،اس صورتحال کو دیکھ رہا ہوں ،اگر ایسے ہی معاملہ چلا تو پھر پاکستانی سڑکوں پر آجائیں گے۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عابد باکسر اگر محفوظ رہا تو وہ بتائے گا کہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر کتنے لوگوں کو قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے ،نیب کورٹ کا فیصلہ بھی تھوڑے عرصے میں آجائے گا اس لیے نواز شریف کو ڈر لگا ہوا ہے اور وہ اپنے 3سو ارب روپے بچانے کے لیے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ پر سازش کا الزام لگاتے ہیں ،سپریم کورٹ نے جس طرح نواز شریف کو مواقع فراہم کیے اس طرح کسی اور کو نہیں کیے گئے لیکن پھر بھی نواز شریف باتیں کر رہا ہے اور اب پارلیمنٹ کو استعمال کرنا چاہتا ہے ،جب آپ ایک ادارے کو دوسرے کے منے کھڑا کر کے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کریں گے تو لوگ باہر آئیں گے۔
خیبر پختونخواہ حکومت کے خرچے پر ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیب کا کام یہ دیکھنا ہے کہ عوام کا پیسہ غلط خرچ نہ ہو ،میں نے ایک منٹ کے لیے بھی خیبر پختونخواہ کا ہیلی کاپٹر ذاتی استعمال نہیں کیا ،صرف تب ہیلی کاپٹر پر بیٹھتا تھا جب صوبائی حکومت کے پراجیکٹس کے دورے کرتا تھا ،میں ہمیشہ تحریک انصاف کے ہیلی کاپٹر پر بیٹھتا ہوں اور نتھیا گلی میں قیام کا خرچ بھی اپنی جیب سے دیتا ہوں۔عمران خان نے مزید کہا کہ نیب یہ پتہ چلوائے کہ شریف خاندان کتنے ہیلی کاپٹرز اور جہاز استعمال کرتا ہے۔ جب نواز شریف وزیراعظم تھا تو مریم نواز ٹیکسی کی طرح ہیلی کاپٹر استعمال کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں