629

نشمالی کوریا کا جوہری ہتھیار ختم کرنے کا عندیہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے قومی سلامتی کی ضمانت کی شرط پر جوہری ہتھیار ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
نیوزکے مطابق سرمائی اولمپکس کے بعد سے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے تعلقات میں گرم جوشی دیکھنے میں آرہی ہے، اسی سلسلے میں جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریا کا دورہ کیا اور سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی، کم جونگ نے سربراہ بننے کے بعد پہلی بار جنوبی کوریا کے کسی وفد سے ملاقات کی۔
جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے ملاقات کے دوران عندیہ دیا کہ وہ اپنے ملک کی قومی سلامتی کی ضمانت دینے پر جوہری ہتھیار ختم کرنے کے لیے تیار ہیں اور جب تک دونوں ممالک میں سفارت کاری جاری ہے وہ کسی قسم کے میزائل تجربات بھی نہیں کریں گے۔
شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ماہ ایک تاریخی اجلاس میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے کے درمیان ملاقات طے ہے جو دونوں ممالک کے سربراہان کی کئی دہائیوں بعد اہم ملاقات ہوگی۔
واضح رہے امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں