256

وزیراعلیٰ سندھ موت کی کہانیاں سناکر مایوسی نہ پھیلائیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ موت کی کہانیاں سناکرلوگوں کومایوس نہ کریں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ میڈیا پر آنے اور لمبی لمبی پریس کانفرنسز کرنے کے بجائے سندھ میں پھیلی بھوک اور افلاس کو دیکھیں، بھوکےکودووقت کی روٹی دینا آپ کی ذمےداری ہے، آپ موت کی کہانیاں سناکرلوگوں کومایوس نہ کریں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت کو 2 معاملات لاک ڈاو¿ن اور تعمیراتی شعبےسےمتعلق تحفظات تھے، قومی رابطہ کمیٹی نےسب کوساتھ لےکرفیصلےکیے، مرادعلی شاہ کی صوابدیدہےلاک ڈاو¿ن کریں یاکرفیولگائیں، ان کےصوبےمیں اعدادوشمارسےزیادہ اموات زیادہ ہیں، کوروناسےنمٹنےکیلئےوفاق وصوبوں نےمل کرلڑناہے، میڈیاپرآنےکےبجائےسندھ میں پھیلی بھوک اورافلاس کو ختم کریں۔
قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں، اٹھارہویں ترمیم صوبوں کے آئینی اختیارات کی ضامن ہے لہذا سندھ حکومت صوبے کے حالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے کرے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے وفاق کی طرف سے کوئی پابندی نہیں، پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے، وفاق صوبوں کی طرف سے کورونا سے بچاو¿ کے تمام اقدامات کو مزید موثر بنانے اور تقویت دینے میں اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کرتا رہے گا جب کہ تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں