پاکستان تحریک انصاف کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان 186

پاکستان تحریک انصاف کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے فوری طور پر ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جو تین ہفتہ تک جاری رہے گا جس کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ 2 جنوری کو اس جگہ پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔ جس مقام پر اعظم سواتی کو قید میں رکھا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی پر ایک ٹوئیٹ کی سزا کے نتیجہ میں ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 45 کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے جو اجتماعی طور پر استعفیٰ دیئے تھے انہیں اجتماعی طور پر قبول کیا جائے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معاملات کو التواءمیں جان بوجھ کر ڈال رہے ہیں اور اگر انہوں نے یہ مسئلہ جلد حل نہ کیا تو معاملات کو سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں