پاکستان میں مہنگائی کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا 138

پاکستان میں مہنگائی کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستان پر آئی ایم ایف نے اپنی بندوقیں تان لی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کی آنکھوں میں خون اتر آیا ہے۔ حکومت کو مجبور کردیا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کو 20 فیصد کم کیا جائے یوں آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ دے کر وقتی ریلیف دینے پر بھی تیار نہیں بلکہ پاکستان کو اپنی شرائط پر لانے کے لئے انتہائی مجبور اور بے بس کرچکا ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈالر کو افغان ٹریڈ ریٹ کے مطابق ٹریڈ کیا جائے۔ حکومت پر یہ بھی دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ جون 2023ءسے قبل مالی خسارہ کو کم کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال سے آئی ایم ایف نے 1 بلین ڈالر قرضہ کی قسط روک رکھی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کے دباﺅ میں حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اور یوٹیلیٹی بلز میں مسلسل اضافہ کرنے پر مجبور ہے۔ اس مشکل وقت میں صرف چین ہی ایسا ملک ہے جس نے پاکستان کو 700 ملین ڈالر کا قرضہ دیا ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں ذیرہ کے مترادف ہے کیونکہ پاکستان کا مالی خسارہ ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں