154

پاکستان کا سیاسی نظام خفیہ ایجنسیوں کی باندی ہے

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستان میں ہونے والا سیاسی ڈرامہ اپنے آخری معرکہ کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ نہ حکومت، نہ عدلیہ کوئی اپنی جگہ سے ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں۔ اعلیٰ عدلیہ کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائے گی اور یوں عدالتی فیصلہ جو بھی آئے معاملات بگڑیں گے۔ حکومت اکتوبر سے قبل الیکشن کسی صورت میں نہیں کرائے گی۔ تاہم عدلیہ کے کہنے پر مذاکرات کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے مگر یہ بھی چلتا دکھائی نہیں دیتا۔ دوسری جانب حکومت چیف جسٹس تبدیل کرنے کے بارے میں بھی اپنے اختیارات استعمال کرنے پر غور کررہی ہے۔ ایسا ہوا تو پھر عوام روڈ پر ہوں گے اور ملک کے گلی کوچوں میں آگ کی ہولی کھیلی جائے گی۔ حکومت اور فوج چونکہ عوام کے نشانہ پر ہیں تو امکان یہی ہے کہ عوام کو لڑا کر کمزور کیا جائے گا اور الیکشن کو ہر صورت میں روکا جائے گا کیونکہ اگر الیکشن ہو گئے تو پھر کئی ایک پرانی جماعتیں اپنی حیثیت کھو دیں گی اور فوج بھی احتساب سے خوفزدہ ہو کر ایسے ہی سیاستدانوں کو سپورٹ کرتی دکھائی دے رہی ہے جنہیں ماضی میں کرپٹ کہہ کر اقتدار سے نکالا گیا تھا۔ آنے والے دن پاکستان کے تباہ کن دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں