265

پاکستان کی نئی نسل کو ”مذہبی جنونی“ بنایا جارہا ہے

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) آج کا پاکستان نہایت بھیانک منظر پیش کررہا ہے۔ پاکستانی قوم میں آج نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے لیکن مذہبی جنونیت کی بڑھتے ہوئے واقعات اس بات کی عکاسی کررہے ہیں کہ یہ ملک محفوظ نہیں رہا۔ اب کسی وقت اور کسی بھی شخص کو اپنے ذاتی عناد کے سبب ناموس رسالت کی بے حرمتی کا الزام لگا کر سرعام قتل کیا جا سکتا ہے اور ملک کی کوئی عدالت ان قاتلوں کو سزا دینے سے بھی معذور دکھائی دیتی ہے۔ چند ہفتوں قبل ایسے ہی چند گروہوں نے پولیس والوں کو قتل کردیا تھا مگر حکومت کی مجبوری دیکھئے کہ تمام گرفتار شدگان اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ یہ ان عناصر کے لئے اس قدر حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان اور پاکستان کے تمام شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ دین اسلام کو جس غلط رنگ میں ڈھالا جا رہا ہے وہ یقیناً ملک میں اُجالے نہیں بلکہ اندھیرے بکھیر دے گا۔ یوں پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے۔ یوں پاکستان جو کہ دنیا کہ نقشہ پر ایک ایٹمی اسلامی مملکت کا درجہ رکھتا ہے، پوری دنیا کو ڈر اور خوف میں مبتلا کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ لمحہءفکریہ ہے ملک کے تمام ذمہ داروں کے لئے کہ وہ سر جوڑ کر بیٹھیں اور اس مسئلے کا سدباب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں