پی ٹی آئی نے توہین مذہب کے الزامات کو عدالت میں چیلنج کردیا 234

پی ٹی آئی نے توہین مذہب کے الزامات کو عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) تحریک انصاف کی پارٹی قیادت کے خلاف ملک بھر میں درج توہین مذہب کے مقدمات کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں فواد چوہدری نے درخواست دائر کی کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کے خلاف یہ مقدمات حقائق پر مبنی نہیں، انہوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ اس سلسلہ میں ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چھٹی کے باوجود پی ٹی آئی کی درخواست کو فوری سماعت کے لئے مقرر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی رکن قومی اسمبلی ڈس کوالیفائی نہ ہو، اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سمیت ان کے ساتھیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل بنا سکتا ہوں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے جسے کچلنا ضروری ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس اور ایف آئی اے کو فی الحال کارروائی سے روک دیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں