632

کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی پرعالمی برادری کوخاموشی توڑنا ہوگی‘ پاکستانی ہائی کمشنر

لندن: پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہاہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پرعالمی برادری کو خاموشی توڑنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستانی نڑاد برطانوی بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس پاکستان ہائی کمیشن میں ہوا۔اجلا س سے خطاب میں پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے بعدپاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان برطانوی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش جگہ ہے،جس کےلئے نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ چین اقتصادی راہداری منصوبے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
سید ابن عباس نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پرعالمی برادری کو خاموشی توڑنا ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر سردار مسعودنے کہاکہ عالمی برادری بھارتی مظالم پر اپنا کردار ادا کرے، بھارتی بربریت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دوطرفہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوا،بھارت نے مسئلے کو حل کرنے کی بجائے تعطل میں ڈال دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں