kashmir rely karachi jamate islami 253

کشمیر پر بھارتی قبضہ: سیاسی و سماجی تنظیموں کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) کشمیر پر بھارتی قبضہ کا ایک سال مکمل ہونے پر
سیاسی اور سماجی تنظیموں نے ملک گیر یوم سیاہ جہاد کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر ”یوم استحصال کشمیر“ منایا گیا۔
ملک بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی
مذمت کی گئی اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
اس موقع پر پورے پاکستان میں احتجاجاً ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں بھی وزیر اعظم کے دفتر کے قریب سے کشمیر ریلی نکالی گئی۔
جس میں صدر پاکستان عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،
ارکان پارلیمنٹ، اعلیٰ شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر سینیٹ کا خصوصی اجلاس ہوا اور خصوصی یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ
اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو ایسی صورتحال سے گزار رہا ہے جس کی منزل کشمیر کی آزادی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مودی 5 اگست کو سنگین غلطی کر بیٹھا ہے۔
واضح رہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے 5 اگست کو پورے مقبوضہ کشمیر میں
شٹر ڈاﺅن کال دی تھی اور کشمیریوں کے لاک ڈاﺅن کو ایک سال مکمل ہونے پر
5 اگست کے دن کو ”یوم استحصال کشمیر“ کا نام دیا گیا اور اسی مناسبت سے
نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ کشمیر میں بھی ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور جلسہ کئے گئے اور
بھارت کی کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں