Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
کا سالانہ فنڈ ریزنگ 2 مارچ کو ہوگا Help Me Projects  243

Help Me Projects کا سالانہ فنڈ ریزنگ 2 مارچ کو ہوگا

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
ہیلپ می پروجیکٹ کا سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر 2 مارچ بروز ہفتہ کیپیٹل بینکوئیٹ ہال مسی ساگا میں شام 7 بجے سے رات گئے تک ہوگا جس میں مشہور قوال شاہد علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اس فنڈ ریزنگ کا مقصد سول ہسپتال کراچی کے ایمرجنسی وارڈ کے لئے مزید بستروں کی فراہمی ہے۔ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں میں وہ سہولیات میسر نہیں جن کی ضرورت ہے چنانچہ ہیلپ می پروجیکٹس کے ڈائریکٹر نے ہسپتال کو مزید سہولیات دینے کا عہد کیا ہے اس مقصد کے لئے کمیونٹی سے اپیل ہے کہ آگے آئیں اور اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالے۔ مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ قائم کریں۔

شبینہ:
416-825-6597
اور عدنان علوی
 416-301-0249

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں