Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/pakistantimes/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
مودی پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا ہے 176

مودی پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا ہے

واشنگٹن (فرنٹ ڈیسک) بھارت کے حالیہ انتخابات میں نریندر مودی کی کامیابی پاکستان سمیت اندرون انڈیا بسنے والے مسلمانوں کے لئے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے خوش آئند نہیں ہے۔ مودی سے کوئی اچھی امید وابستہ کرنا سیاست میں ناپختگی کی علامت ہے۔ چاہے معاملہ بابری مسجد کا ہو، مقبوضہ کشمیر یا پھر بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے حقوق کا ہو، مودی ہمیشہ سے جانبدار ہی دکھائی دیا۔ مودی انڈیا میں بسنے والے ہندوﺅں کا وزیر اعظم بنا ہے، وہاں مسلمان، عیسائی اور دیگر مذاہب کے پیروکار مودی ہی کی پالیسیوں کے باعث عدم تحفظ کا شکار رہے ہیں۔ یہ بات طے ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا۔ کیونکہ ہماری دفاعی قوت مومن کی دفاعی قوت ہے۔ البتہ یہ خدشہ ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی مخصوص حیثیت کو ختم کرنا چاہتا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کو بے اثر کیا جائے اور انڈین صدارتی آرڈیننس کے غیر منصفانہ استعمال سے مقبوضہ کشمیر کو صوبے کی طرز پر ضم کرنے کی سازش کو تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ استصواب رائے ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔ اگر اقوام متحدہ کی قرارداد کو انڈیا کسی بھی طرح بے اثر کرتا ہے تو پھر اقوام متحدہ پر لازم ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے انڈین قابض فورس کے انخلاءکو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کو بھی عملی جامہ پہنچایا جائے۔ دنیا اب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز میں اپنی آواز ملا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے عوام برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ مقبوضہ کشمیر پر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزاد کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام روس سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی مظلوم کشمیریوں پر انڈین فورسز کے مظالم کی مخالفت کرے اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت پر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے دباﺅ بڑھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں