Pakistan Intelligence Agency ISI Gets New Chief In Surprise Shake-Up 1,653

DG ISI کا نوٹی فکیشن جاری: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر سے چارج سنبھالیں گے

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق نہ آرمی چیف کے پاس اور نہ ہی وزیر اعظم کے پاس آپشنز تھے کہ وہ اس معاملہ کو طول دیتے چنانچہ ملک میں اپوزیشن اور بیرون ممالک سے تعلقات کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی اختلافات کو بھلا کر وزیر اعظم کی بات کو مان لیا گیا ہے تاکہ عوام کا وزیر اعظم پر سے اعتماد متزلزل نہ ہو اور وہ یہ کہہ سکیں کہ یہ فیصلہ خود عمران خان نے کیا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور فوج کے چیف ایگزیکٹو ہی مجاز ہیں کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ کون سے افسر کو کہاں متعین کرنا ہے مگر صورتحال کو بگڑنے سے بچاتے ہوئے باہمی اتفاق رائے سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے تاہم آئی ایس آئی چیف ندیم انجم 20 نومبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جب کہ موجودہ آئی ایس آئی چیف فیض حمید 20 نومبر تک آئی ایس آئی کی کمان چھوڑ دیں گے بعدازاں وہ کور کمانڈر پشاور کا چارج سنبھال لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں