657

آخری گیندپرعقلمندی کا مظاہرہ کرتے تومیچ سپر اوور میں لے جاتے،سرفراز

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے ایلیمنیٹرمیں شکست کا ذمہ دار ٹیم کی غلطیوں کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ آخر میں عقلمندی کا مظاہرہ کرتے تو میچ سپر اوور میں جا سکتا تھا۔

فاتح کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کراچی کے خلاف فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہاکہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ہم خود اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے، مجھے اور نواز کو اس وقت آﺅٹ نہیں ہونا چاہیے تھا، اگر ہم آخری گیند پر بھی عقلمندی کا مظاہرہ کرتے تو مقابلے کو سپر اوور میں لے جاسکتے تھے مگر اختتامی لمحات میں ہمارے کھلاڑی دباؤ کا شکار ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح کی پچ تھی اس پر پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے کی کوئی اہمیت نہیں تھی، اس سال ہمارا سفر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، اگلے برس ہم زیادہ مضبوط بن کر ابھریں گے۔ ادھر ڈیرن سیمی نے کہاکہ کوئٹہ کے خلاف میچز ہمیشہ ہی شاندار رہے ہیں، کراﺅڈ زبردست رہا، آخر میں فتح کی ہی اہمیت ہوتی ہے، ٹورنامنٹ کے آغاز پر ہمیں کچھ پلیئرزکی خدمات سے محروم ہونا پڑا، اس لیے میں موجودہ ٹیم کو کریڈٹ دیتا ہوں، ثمین کی 2 وکٹیں کافی اہم تھی، آصف بہت اچھے رہے لیکن ہمارے 2 سینئرز وہاب اور حسن نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں