327

اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث جہاں لوگ گھروں تک محدود ہیں اور سماجی تقریبات پر پابندی عائد ہے وہیں پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے گھر میں ہی نکاح کرکے مداحوں کو حیران کردیا، نمرہ خان نے مداحوں کو شادی کی خوشخبری انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرکے سنائی۔
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ میرا نکاح ہوگیا ہے، مجھے آپ سب لوگوں کی دعاو¿ں کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں