25

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آن لائن گیم پب جی کو فوری کھولنے کا حکم

اسلام آباد: آن لائن گیم کھیلنے والوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو پب جی گیم کو فوری کھولنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کا پب جی پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
پی ٹی اے نے نوجوانوں کی خودکشی اور شہریوں کی شکایات کے بعد پب جی پرپابندی لگائی تھی۔ تاہم پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے پی ٹی اے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔
گزشتہ روز پی ٹی اے نے پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی اے نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ پی ٹی اے نے پب جی کی انتظامیہ سے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں لیکن پب جی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں