مردان میں اسما قتل کیس کے ملزم محمد نبی نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ملزم کوآج مردان کے سینئرسول جج عاصم ریاض کی عدالت میں پیش کیاگیا تھا جہاں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
واضح رہے کہ 15 جنوری کو چار سالہ اسما کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔
748