302

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کا امکان

واشنگٹن: افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہوسکتا ہے جس کے بعد غیر ملکی افوج کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے معاملات بھی طے پاسکتے ہیں۔
گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفون کیا اور طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں جاری پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں کمی کی تجویز دی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں