آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں بم دھماکوں میں ملوث مشتبہ ملزم نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم نے ریاست کے صدر مقام آسٹن میں پولیس کی کارروائی کے دوران خود کو ہلاک کردیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے راؤنڈ راک علاقے میں محاصرہ کیا تو گاڑی میں سوار ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے گاڑی کو دھماکے سے اڑا لیا۔
امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
آسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم نے رواں ماہ وقفے وقفے سے مختلف مقامات پر 5 دھماکے کیے،ملزم پارسل بیگ میں دھماکا خیز مواد کے ذریعے دھماکے کرتا تھا۔ان بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
BREAKING: Exclusive photos of Austin bombing ‘Person of Interest’ dropping off 2 packages at Austin @FedEx store. Believed to be wearing wig.
Recognize him? Contact: @FBI @Austin_Police
More info: https://t.co/8bVRGToc7T @News4SA @cbsaustin pic.twitter.com/mpTxxrkYfd— Randy Beamer (@randybeamer) March 21, 2018
پولیس نے گزشتہ شب کوریئر سروس کے ایک اسٹور سے پارسل بک± کراتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مشتبہ ملزم کی تصاویر حاصل کی تھیں جس میں وہ وگ لگائے اور ٹوپی پہننے ہوا تھا۔ پولیس نے تصاویر کے بعد ملزم کی گوگل سرچ انجن سے آن لائن براؤزنگ ہسٹری اکٹھی کیں اور ملزم کی نشاندہی کرکے اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا تھا۔