696

امریکا میں ذرا سی لاپروائی پر رکھوالا شیر کا نوالا بن گیا

ہیڈالگو: میکسیکو میں شیروں کی دیکھ بھال پر مامور شخص ذراسی لاپروائی کے باعث شیر کا نوالہ بن گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہیڈالگو میں نیکولس براو زو میں پیش آیا جہاں 28 سالہ شیرکا رکھوالا اپنے ہی شیر کے حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

گوستاوو کرابالاج نامی رکھوالا معمول کے مطابق شیر کے پنجرے کی صفائی کررہا تھا کہ اس دوران احاطے کا دروازہ ٹھیک سے بند نہ کرسکا جس پر احاطے کا دروازہ کھول کر اندر آگیا اور بالاج پر حملہ کرکے اس کی جان لے لی۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رکھوالے کی جان لینے والے خون خوار شیر کو جان سے مارنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم زوکیپرز کو جانوروں کے پنجروں کی صفائی اور دیکھ بھال کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں