234

امریکا میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارہ گر کر تباہ، 2 ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالaمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں واقع غیر معروف اور کم استعمال ہونے والے ماوآنٹ پلیڑنٹ ریجنل ایئرپورٹ پر ایک انجن ولا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارہ کا اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول روم سے رابطہ منتقل ہوگیا تھا جس پر ایک ہیلی کاپٹر اور کشتی کو وانڈو جھیل کے علاقے میں سرچآپریشن کے لیے بھیجا گیا جنہیں طیارے کا ملبہ ایئرپورٹ کے نزدیک مل گیا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے دو لاشیں نکالی ہیں جن کی شناخت 68 سالہ گلین لیمب اور 70 سالہ مائیکل گیگلیوبیانکو کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں دوست میرٹل بیچ کے رہائشی ہیں۔
وفاقی ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ امریکا میں نجی طور پر زیر استعمال چھوٹے طیاروں کے حادثات معمول بن گئے ہیں جس کے سدباب کیلیے حکومت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں