635

انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان کے اراکین کے کینیڈا چیپٹر کی طرف سے پروقار گالا ڈنر کا انعقاد

ٹورنٹو (٭….رپورٹ: قاسم عباس….٭) انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان کے اراکن کے کینیڈا چیپٹر کی طرف سے چیپٹر کے اراکن ، ان کے خاندان کے افراد ، معزّز مہمان اور دیگر پیشہ وارانہ حضرات کے لئے پیرسن کنوینشن سینٹر ، برامپٹن میں 19 اکتوبر کو پروقار گالا ڈنر کا انعقاد کیا گیا تھا ، چیپٹر کے اراکن کی کینیڈا میں آمد اور یہاں ان کی کامیابی کے بعد کینیڈا کو اپنا گھر بنا کر کینیڈا کو اپنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ڈنر کا انعقاد کیا گیا تھا۔ چیپٹر کی طرف سے انعقاد کیے گیے ایسے پچھلے سالوں کے ڈنر کو اراکن اور دیگر پیشہ وارانہ حضرات کی طرف سے بھرپور پزیراءملی تھی۔ تقریب کی ابتداءقرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی، اس پروقار تقریب میں نظامت کے فرائض جناب فحد میر نے بخوبی انجام دئے، تقریب میں عظیم تر ٹورانٹو ، قریبی مفازات اور دیگر مقامات سے تقریباً تںن سو سے زیادہ اراکن ان کے خاندان کے افراد ، معزّز مہمان اور دیگر پیشہ وارانہ حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں کینیڈا کے وزیر امیگریشن عزت معاب احمد حسین مہمان خصوصی تھے۔۔ ٹورانٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب عمران احمد صدّیقی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور کینیڈا چیپٹر کی پیشہ وارانہ اور دیگر تقریبات کو سراہا۔ اس پروقار تقریب کے موقع پر اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ کی طرف سے ایک پیغام وصول ہوا تھا ، جس میں انہوں نے کینیڈا چیپٹر کی چیپٹر کے اراکن کے لئے پیشہ وارانہ خدمتوں کا اعترف کرتے ہوے اپنی نیک تمنّاوں کا اظار کیا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان کے صدر جناب ریاض عبدالرحمٰن چامڈیا اور اورسیز کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیرمین جناب خالد رحمٰن خاص طور پر پاکستان سے تشریف لائے ،اور اس پروقار ڈنر میں شرکت کی۔۔ جناب ریاض عبدالرحمٰن چامڈیا نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف پاکستان کا مخثصر تعرف کرایا ، سمندر پار چیپٹرز کی معلولات فراہم کی اور کینیڈا چیپٹر کی پیشہ وارانہ اور دیگر تقریبات کو سراہا۔ کینیڈا کی معروف پیشہ وارانہ تنظیم چارٹرڈ پروفیشل اکاو¿نٹنٹس کینیڈا ، صوبہ اونٹاریو کی معروف پیشہ وارانہ تنظیم چارٹرڈ پروفیشل اکاو¿نٹنٹس اونٹاریو اور معروف ٹی ڈی بینک گروپ کے نمائندوں کے علاوہ کینیڈا چیپٹر کے اراکن ، ان کے خاندان کے افراد ، دیگر پیشہ وارانہ حضرات ، مقامی سیاست دان ، تاجر کمیونٹی کے قائدین ، مہمان گرامی ، سپانسرز وغیرہ ، یہ سپ مل کر تین سو سے ڑیادہ افراد نے شرکت کر کے اس شاندار اور پروقار تقریب کو کامیاب بنایا۔ اس اہم تقریب میں معروف پیشہ وارانہ مقرّر اور پیشہ وارانہ مہارت کی حامل مقامی بینک آف نووا اسکو شیہ کی نائب صدر محترمہ تھیوفیلاکٹیڈیس کا اراکن کے ساتھ پیشہ وارانہ موضوع پر غیر رسمی بات چیت اور مکالمہ کا دور رکھا گیا تھا۔۔ محترمہ تھیوفیلاکٹیڈیس اپنے پیشے میں کافی مہارت اور تجربہ کی حامل ہیں۔ اراکن کی طرف سے ٹی ڈی بینک گروپ کی نائب صدر محترمہ سلمہ سلمان نے مکالمہ میں نمائندگی کی۔ تقریب کے اختمام پر کینیڈا چیپٹر کی سیکریٹری محترمہ عروج فاطمہ ووہرہ نے تمام شرکاءکہ اس مفید تقریب میں حاضری دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔۔۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستانی میڈیا کا کینیڈا چیپٹر کی سرگرمیوں کو اپنے اخبار میں شایع کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔۔۔ تقریب میں تمام حاضرین کے لئے پرتکلف عشاءیہ کا احتمام کیا گا تھا۔ یہ شاندار اور پروقار تقریب کینیڈا چیپٹر کے لئے سنگے میل تھی ، اور بالخصوص کینیڈا آنے والے نئے اراکن کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوئ۔۔ حاضرین نے اس مفید تقریب کو بے حد سراہا۔ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف پاکستان ، پاکستان کی بہت بڑی ، بہت پرانی اور معروف پیشہ وارانہ تنظیم ہے ، جس کے اراکن کی مجموعی تعداد 7,600 سے بھی زیادہ ہے ، جو دنیا بھر میں پھیلے ہوے ہیں۔ کینیڈا بھر میں اراکن کی تعداد 300 سے بھی زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں