اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی نژاد جوڑا کینیڈین شہریوں کو فراڈ کے ذریعہ کروڑوں روپے سے محروم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ کینیڈا کی سٹی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق گورندر پریت ڈھلی والی اور اس کی بیوی اندرپریت ڈھلی والی کو پولیس نے دھوکہ دہی سے کینیڈین شہریوں کو لوٹنے پر گرفتار کرلیا۔ کینیڈا کی رائل پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی 2014ءسے لوگوں کو لوٹ رہے تھے۔
